مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع مظفر آباد میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کی برادری نے لڑکے کی برادری کے 15 گھروں کو جلا دیا ہےلڑکی کی برادری راجپوت جبکہ لڑزکے کی برادری گجر ہے۔ پولیس کے مطابق ضلع ہٹیاں کے دودھ پورہ میں لڑکی کے برادری ( راجپوت ) اور لڑکے کی برادری (گجر ) میں دو ہفتے قبل یہ معاہدہ طے پایا تھا کہ لڑکی کو12 نومبر کو گھر والوں کے حوالے کردیا جائے گا ،مگر لڑکے والے جوڑے کو ڈھونڈ نے میں کامیاب نہ ہوسکے جس پر لڑکی کے رشتے داروں نے لڑکے والوں کے 15 گھروں کو جلادیا ہے اس واقعہ کے بعدعلاقہ میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔
مہر نیوز/12 نومبر/2013ء: پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع مظفر آباد میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کی برادری نے لڑکے کی برادری کے 15 گھروں کو جلا دیا ہےلڑکی کی برادری راجپوت جبکہ لڑزکے کی برادری گجر ہے۔
News ID 1830322
آپ کا تبصرہ